لیڈی ڈاکٹر مہوش قتل کیس میں اہم پیشرفت، قتل کی اصل وجہ سامنے آگئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ کے ڈی اے ڈبل روڈ پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی لیڈی ڈاکٹر مہوش کے قتل کیس میں پولیس نے اہم پیشرفت کرلی ہے۔ ڈی پی او کوہاٹ شہباز الہٰی کے مطابق مرکزی ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی چیکنگ جاری ہے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔

latest urdu news

شہباز الہٰی نے کہا کہ مقتولہ کے اہل خانہ کو ہر ممکن انصاف فراہم کیا جائے گا اور کیس کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔ اسپتال کے مطابق ڈاکٹر مہوش کا مبینہ طور پر ایک مریض خاتون کے شوہر سے جھگڑا ہوا تھا، جسے ڈاکٹر مہوش نے اسپتال میں تعینات پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔ یہ جھگڑا مبینہ طور پر قتل کا محرک ثابت ہوا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر مہوش کو دو روز قبل اسپتال سے ڈیوٹی مکمل کر کے گھر جاتے ہوئے رکشے میں سوار ہونے کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ اس واردات کے بعد ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے شدید احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ایم این اے کی فیملی کو پروٹوکول نہ دینے پر لیڈی ڈاکٹرز کیخلاف انکوائری کا حکم

پولیس نے شہر میں حفاظتی اقدامات بڑھا دیے ہیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کے بارے میں کسی بھی معلومات کی صورت میں فوری اطلاع دیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا تاکہ ڈاکٹر مہوش کے اہل خانہ اور متاثرہ کمیونٹی کو انصاف مل سکے۔

اس مقدمے نے طبی پیشہ وران میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے اور ڈاکٹروں نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کی سیکیورٹی کے اقدامات کو مضبوط کیا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter