ایف سی قلعے پر کواڈ کاپٹر کے حملے میں 5 اہلکار زخمی، ایمبولینس پر بھی فائرنگ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں فیڈرل کانسٹیبلری کے قلعے پر کواڈ کاپٹر کے حملے کے دوران 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کرنے والی ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 2 ریسکیو اہلکار زخمی ہو گئے۔

latest urdu news

ڈی پی او کرک کے مطابق واقعہ درگہ شہیدان کے علاقے میں پیش آیا۔ کواڈ کاپٹر کے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم راستے میں ایمبولینس پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے باعث مزید زخمی ہوئے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا چکی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ حکام نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مشتبہ افراد یا کسی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔

ایف سی ہیڈکوارٹر حملہ: خودکش دہشتگردوں کے سہولت کار نیٹ ورک کا سراغ مل گیا

یہ حملہ سیکیورٹی فورسز کے لیے ایک بڑا خطرہ تصور کیا جا رہا ہے اور علاقے میں حفاظتی اقدامات کو سخت کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter