امریکا کا دوسرا طیارہ بردار بحری بیڑہ جیرالڈ آر فورڈ بحیرہ روم میں پہنچ گیا ہے۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جیرالڈ آر فورڈ دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں اس دوسرے بیڑے کو تعینات کرنے کا حکم دیا تھا۔
امریکا کا ایک اور طیارہ بردار بحری بیڑہ ابراہم لنکن پہلے ہی مشرق وسطیٰ میں موجود ہے۔ گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف محدود فوجی کارروائیوں پر غور کرنے کی ہدایت دی تھی اور ایرانی رہنماؤں کو معاہدے کے لیے 10 سے 12 روز کی ڈیڈلائن دی گئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق پرتگال میں امریکی فضائی اڈوں پر طیاروں نے پوزیشن سنبھال لی ہے اور برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ایران کے رہنماؤں کو براہِ راست نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ایجنسی نے یہ بھی کہا کہ ممکنہ محدود حملوں کے دوران امریکی فوج ایرانی حکومت کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے۔
ایران سے کشیدگی کے دوران ٹرمپ کا مشرقِ وسطیٰ میں دوسرا طیارہ بردار جہاز بھیجنے پر غور
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ گزشتہ سال بھی آیت اللّٰہ خامنہ ای کو دھمکیاں دے چکے ہیں، اور موجودہ تعیناتی اس کشیدگی کے تناظر میں کی گئی ہے۔
