ڈھاکا میں پاکستانی پرچم دیکھ کر نوجوانوں کا والہانہ استقبال، احسن اقبال کا دورہ بنگلادیش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کے دورۂ بنگلادیش کے دوران ایک دلچسپ منظر دیکھنے میں آیا جب ان کی گاڑی پر لگے پاکستانی پرچم کو دیکھ کر شہریوں، خصوصاً نوجوانوں نے والہانہ محبت اور گرمجوشی کا اظہار کیا۔

latest urdu news

وزارتِ منصوبہ بندی و ترقی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جیسے ہی نوجوانوں کی نظر گاڑی پر لہراتے پاکستانی پرچم پر پڑی تو انہوں نے بے ساختہ خوشی کا اظہار کیا اور خیرسگالی کے جذبات پیش کیے۔ نوجوانوں کے چہروں پر جوش و خروش اور امید نمایاں تھی، جسے دونوں ممالک کے درمیان مثبت تعلقات کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

وزارت کے بیان کے مطابق اس جذبۂ دوستی نے واضح کیا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات کا مستقبل نئی نسل کی امیدوں، خوابوں اور امنگوں سے جڑا ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عوامی سطح پر اس طرح کے مثبت تاثرات دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

احسن اقبال بنگلا دیش کے نو منتخب وزیرِاعظم کی حلف برداری میں شرکت کے لیے روانہ

واضح رہے کہ احسن اقبال ان دنوں بنگلادیش کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے نو منتخب وزیر اعظم طارق رحمان کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ اور باہمی تعلقات کو وسعت دینے پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں بدلتے سیاسی و معاشی حالات کے تناظر میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات میں بہتری خطے کے لیے مثبت پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter