سینئر اداکارہ عابدہ بیگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان کی سینئر اداکارہ عابدہ بیگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی اور رہائشی مدد کی اپیل کی ہے۔ حال ہی میں ان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، جس میں وہ آبدیدہ نظر آئیں۔

latest urdu news

ویڈیو میں عابدہ بیگ نے کہا کہ انہوں نے 35 سال فن کی خدمت کی اور ان کے مرحوم شوہر مرزا رشید اختر نے بھی 40 سال انڈسٹری کو دیے۔ انہوں نے بتایا کہ مشکل حالات میں بھی وہ کام پر حاضر رہیں اور زندگی کی مشکلات کے باوجود فن کا فریضہ نبھاتے رہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت وہ شدید مالی مشکلات میں ہیں، ان کے گھر کی چھت چھن گئی ہے اور کرائے کے لیے اتنے وسائل نہیں کہ گھر میں رہ سکیں۔ انہوں نے اس صورتحال کو ظلم قرار دیا اور کہا کہ انہیں سخت دکھ اور مشکلات کا سامنا ہے۔

اداکارہ میرا نفسیاتی علاج کے لیے اسپتال میں داخل

عابدہ بیگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کی کہ وہ ان کے گھر کی بحالی میں مدد کریں اور انہیں ایک محفوظ رہائش فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے باقی ماندہ دن سکون کے ساتھ گزار سکیں۔

یہ اپیل پاکستان کی فنکار برادری کے لیے بھی تشویش کا باعث بنی ہے، جہاں متعدد سینئر فنکار مالی اور رہائشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter