مریم نواز کا بلوچستان کے سکیورٹی فورسز کیلئے 10 ارب روپے کی امداد کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی معاونت کے لیے 10 ارب روپے فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے قومی یکجہتی اور باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے اپنے دورۂ بلوچستان کے دوران کوئٹہ میں فرنٹیئر کور (ایف سی) ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کے عوام کا حوصلہ، قربانیاں اور پاکستان سے وابستگی قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کو درپیش سکیورٹی اور ترقیاتی چیلنجز کے حل کے لیے پنجاب حکومت ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ صرف قومی یکجہتی اور مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے، اور حکومت پنجاب اس جدوجہد میں بلوچستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ کا بھی دورہ کیا، جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی کابینہ اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں دونوں صوبوں کے درمیان تعاون، امن و امان اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلوچستان میں امن دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

مریم نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کو کسی عام مسئلے کا نہیں بلکہ فتنہ الخوارج کا سامنا ہے، جس کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کا کردار قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف جاری آپریشنز میں پنجاب حکومت ہر سطح پر تعاون فراہم کرے گی اور بلوچستان کے لیے پنجاب کے وسائل اور خدمات حاضر ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ بلوچستان جلد دہشت گردی سے پاک ہو کر امن، استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے 10 ارب روپے کی معاونت کو مثبت اور قابلِ تحسین اقدام قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں حکومت اور اپوزیشن عوامی فلاح اور صوبے کے بہتر مستقبل کے لیے متحد ہیں، اور پنجاب حکومت کا یہ تعاون بین الصوبائی ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter