7
جہلم میں جی ٹی روڈ پر اختر ہوٹل کے قریب کالا گجراں کے مقام پر کار اور بس کے درمیان شدید تصادم کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں۔ جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمی نوجوان کی شناخت حسن گل ولد ریحان گل (عمر 25 سال) کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے نوجوان کا نام طیب ولد احسان (عمر 22 سال) بتایا گیا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
