بجلی پر بھاری سبسڈی دینا حکومتی وسائل سے باہر ہے:اویس لغاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی استعمال کرنے والے ایک بہت بڑے طبقے کو 70 فیصد رعایت دینا ریاست کے لیے ممکن نہیں رہا۔ ان کے مطابق 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 90 لاکھ سے بڑھ کر 2 کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

latest urdu news

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے بتایا کہ کئی صاحبِ حیثیت افراد سولر سسٹم نصب کر کے خود کو کم یونٹس استعمال کرنے والوں میں شامل کر لیتے ہیں، جس سے سبسڈی کا بوجھ بڑھ جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد کو رعایتی نرخ دینا قومی خزانے کے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔

حکومت نے 200 ارب روپے کی بجلی سبسڈی کی منظوری دے دی

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حالیہ صنعتی پیکیج میں وزیر اعظم نے کراس سبسڈی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے صنعتی شعبے کو ریلیف ملا ہے۔ ان کے مطابق اب پاکستان میں صنعتی بجلی کے نرخ خطے کے دیگر ممالک کے قریب آ چکے ہیں، جبکہ بنگلادیش میں 6 سے 7 سینٹ فی یونٹ بجلی کی بات درست نہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter