برہنہ فیشن پر بیانکا سینسوری کا مؤقف سامنے آگیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی ریپر کانیے ویسٹ کی اہلیہ اور آسٹریلوی نژاد آرکیٹیکٹ بیانکا سینسوری نے اپنے متنازع اور برہنہ فیشن اسٹائل سے متعلق گردش کرنے والے دعوؤں پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ عوامی مقامات پر جرات مندانہ لباس پہننے کا فیصلہ ان کا ذاتی ہوتا ہے اور اس پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہوتا۔

latest urdu news

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں 31 سالہ بیانکا سینسوری نے کہا کہ وہ اپنی مرضی اور سوچ کے مطابق لباس کا انتخاب کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسا کوئی کام نہیں کرتیں جو ان کی اپنی خواہش کے خلاف ہو۔ بیانکا کے مطابق جب وہ برہنہ یا غیر روایتی انداز میں نظر آتی ہیں تو یہ ان کا خود کا فیصلہ ہوتا ہے، نہ کہ کسی اور کی ہدایت۔

بیانکا سینسوری نے اس تاثر کی بھی وضاحت کی کہ آیا ان کے شوہر کانیے ویسٹ ان کے لباس پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ملبوسات کے حوالے سے کانیے ویسٹ سے مشورہ ضرور لیتی ہیں، تاہم یہ ایک تخلیقی شراکت ہوتی ہے، نہ کہ حکم یا جبر۔ ان کے مطابق دونوں میاں بیوی مل کر فیشن پر کام کرتے ہیں اور یہ عمل باہمی رضامندی اور تخلیقی سوچ کا نتیجہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے اور کانیے ویسٹ کے درمیان لباس کے انتخاب کو لے کر ہمیشہ کھلا مکالمہ رہتا ہے، اور کبھی ایسا نہیں ہوا کہ انہیں کسی مخصوص لباس پہننے پر مجبور کیا گیا ہو۔ بیانکا کا کہنا تھا کہ ان کا فیشن اظہارِ ذات کا ایک ذریعہ ہے، جسے وہ آزادی اور اعتماد کے ساتھ اپناتی ہیں۔

واضح رہے کہ بیانکا سینسوری اس وقت شدید تنقید کی زد میں آ گئی تھیں جب انہوں نے 2025 کے گریمی ایوارڈز میں تقریباً مکمل برہنہ لباس پہن کر شرکت کی تھی۔ اس موقع پر ان کے انداز نے سوشل میڈیا پر خاصی بحث چھیڑ دی تھی اور انہیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

یاد رہے کہ کانیے ویسٹ اور بیانکا سینسوری نے 20 دسمبر 2022 کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر پالو آلٹو میں ایک نجی تقریب کے دوران قانونی طور پر شادی کی تھی۔ اس سے قبل جنوری 2023 میں دونوں کو پہلی بار بیورلی ہلز کے ایک ہوٹل میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ یہ شادی کانیے ویسٹ اور کم کارداشیان کی علیحدگی کے تقریباً ایک ماہ بعد ہوئی تھی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter