بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی میڈیکل رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کر دی گئی ہے۔
اڈیالا جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جماعت علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے اور بانی پی ٹی آئی کی رپورٹ رجسٹرار کو فراہم کی۔
رپورٹ کے مطابق عمران خان کا میڈیکل چیک اپ پاکستان پرزن رولز کے مطابق مکمل کیا گیا، اور انہیں اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل رولز کے تحت تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل عدالت نے رپورٹ پیش نہ کرنے پر اڈیالا جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجا تھا، اور آج عدالت نے دوبارہ جیل حکام سے بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ طلب کی تھی، جس پر یہ رپورٹ جمع کرائی گئی۔
خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 24 دہشت گرد ہلاک
اس پیش رفت کے بعد عدالت کے پاس عمران خان کی صحت کے حوالے سے مکمل معلومات موجود ہیں، اور جیل حکام کی جانب سے میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات عدالت کے علم میں آ گئے ہیں۔
