صائم ایوب نے آل راؤنڈرز میں پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کرلی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے اوپنر صائم ایوب نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد مردوں کی ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ رینکنگ کے مطابق 23 سالہ صائم ایوب نے زمبابوے کے تجربہ کار کھلاڑی سکندر رضا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

latest urdu news

صائم ایوب نے حالیہ سیریز میں 119 رنز اسکور کرنے کے ساتھ تین وکٹیں بھی حاصل کیں، جس سے ان کی مجموعی کارکردگی نے انہیں آل راؤنڈرز کی فہرست میں دوبارہ سر فہرست کر دیا۔ بیٹنگ رینکنگ میں بھی صائم ایوب آٹھ درجے ترقی کے بعد 27 ویں نمبر پر آ گئے، جبکہ کپتان سلمان علی آغا بارہ درجے ترقی کے ساتھ 29 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں کو بھی تازہ رینکنگ میں فائدہ ہوا ہے۔ اسپنر ابرار احمد دو درجے بہتری کے بعد ٹی ٹوئنٹی بولرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے اور وہ پہلی پوزیشن سے صرف 28 ریٹنگ پوائنٹس پیچھے ہیں۔ محمد نواز نے پانچ وکٹیں لینے کے بعد آٹھ درجے ترقی کر کے بولرز کی فہرست میں ساتویں پوزیشن حاصل کی اور آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے۔ شاہین شاہ آفریدی بھی پانچ درجے ترقی کے ساتھ 19 ویں پوزیشن پر آ گئے۔

آئی سی سی کی تازہ رینکنگ جاری، صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں عالمی نمبر ون بن گئے

تاہم صاحبزادہ آسٹریلیا کے خلاف خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں پوزیشن پر آگئے۔ مجموعی طور پر تازہ رینکنگ میں پاکستان کے کھلاڑیوں کی مضبوط کارکردگی اور ترقی نمایاں رہی، جس سے ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی فارم میں بہتری کا عندیہ ملتا ہے۔

یہ رینکنگ پاکستان کرکٹ کے لیے حوصلہ افزا ہے اور آنے والے بین الاقوامی میچز میں ٹیم کی کارکردگی پر مثبت اثر ڈالنے کی توقع ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter