ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل ڈاکٹر ممتاز احمد میکن کی زیر نگرانی پولیس نے پتنگ فروشی کے خلاف کارروائی کی۔
ایس ایچ او تھانہ بولانی محمد انصر ساہی اور اے ایس آئی سبطین ظفر، انچارج چوکی رحمان پور، نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش زین جاوید ولد جاوید اقبال سکنہ بھاگو شاہ پور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 12 عدد پتنگیں برآمد کر لیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی ایک جان لیوا کھیل ہے، جس سے قیمتی انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو اس خطرناک فعل سے دور رکھیں۔
