عظمٰی بخاری کا پی ٹی آئی رہنما شفیع جان کے بیان پر سخت ردعمل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفیع جان کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بیانات نہ صرف غیر مہذب ہیں بلکہ سماجی اقدار اور انسانی تہذیب کے بھی منافی ہیں۔

latest urdu news

اپنے بیان میں عظمٰی بخاری کا کہنا تھا کہ شفیع جان نے ایک بار پھر اپنی زبان اور رویے سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ان کے پاس نہ دلیل ہے اور نہ ہی کردار، بلکہ صرف بدزبانی اور غلیظ الفاظ کا سہارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر پختونخوا اور پختون برادری کے نام پر بدنما دھبہ ہیں، جن کا طرزِ عمل کسی بھی طور قابلِ قبول نہیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اس طرح کے کرداروں پر غصے سے زیادہ افسوس اور ترس آتا ہے، جو اپنی تربیت کا اظہار بدزبانی کی صورت میں کرتے ہیں۔ انہوں نے شفیع جان کی والدہ اور گھر کی خواتین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے رویے خاندانی اور سماجی تربیت کو بدنام کرتے ہیں۔

جیل سپرنٹنڈنٹ وزیراعلیٰ کو بھی ملاقات سے روک رہے ہیں: شفیع جان

عظمٰی بخاری کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن زبان و بیان میں شائستگی اور اخلاقیات کو ملحوظِ خاطر رکھنا ہر عوامی نمائندے کی ذمہ داری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter