پیسے کی ضرورت ختم، کام محض اختیار ہوگا: ایلون مسک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک نے پیش گوئی کی ہے کہ مستقبل قریب میں انسان کو نہ صرف پیسے کی ضرورت ختم ہو جائے گی بلکہ کام کرنا بھی صرف اختیار بن جائے گا، مجبوری نہیں۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسک نے کہا کہ مصنوعی ذہانت (AI) اور روبوٹکس کی تیز رفتار ترقی انسانی معاشرے کو یکسر بدل دے گی۔ آئندہ 10 سے 20 برسوں میں جدید AI سسٹمز اور خودکار روبوٹس زیادہ تر انسانی کام انجام دینے کے قابل ہو جائیں گے، جس سے پیداوار میں بے پناہ اضافہ ہوگا اور ہر چیز وافر مقدار میں دستیاب ہو جائے گی۔ اس صورتحال میں پیسے کی افادیت کم ہو جائے گی اور انسان کو روزگار کے لیے جدوجہد کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

ایلون مسک کے مطابق یہ ٹیکنالوجیز ہر انسان کو "یونیورسل ہائی انکم” فراہم کریں گی، جس سے بنیادی ضروریات باآسانی پوری کی جا سکیں گی اور انسان اپنی زندگی تخلیقی، تعلیمی اور ذاتی دلچسپیوں کے لیے وقف کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں سوال یہ نہیں ہوگا کہ نوکری کہاں ملے گی، بلکہ یہ ہوگا کہ انسان کیا کرنا چاہتا ہے۔

ایلون مسک دنیا کے پہلے 500 ارب ڈالرز کمانے والے شخص بن گئے

ماہرین کے مطابق مسک کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں AI اور آٹومیشن کے اثرات کے سبب ملازمتوں کے مستقبل پر بحث جاری ہے۔ بعض ماہرین اس پیش گوئی کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں، جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کے سماجی اور معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے حکومتوں کو بروقت منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔

ایلون مسک پہلے بھی متعدد بار AI کو انسانیت کے مستقبل کے لیے فیصلہ کن ٹیکنالوجی قرار دے چکے ہیں، اور ان کا تازہ بیان دنیا بھر میں نئی بحث کو جنم دے رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter