145
پنشن کی عدم ادائیگی کی شکایت پر فوری کارروائی کے نتیجے میں بہاولنگر کے ایک شہری کی غیر شادی شدہ بیٹی کو ایک کروڑ 15 لاکھ 65 ہزار روپے سے زائد کی فیملی پنشن جاری کر دی گئی۔
محتسب پنجاب نے فیصلے میں واضح کیا کہ غیر شادی شدہ بیٹی فیملی پنشن کی مکمل حق دار ہے اور محکمے کو ہدایت دی گئی کہ قانون کے مطابق فوری ادائیگی یقینی بنائی جائے تاکہ شہری اپنے قانونی حقوق سے محروم نہ رہیں۔
شہری نے محتسب پنجاب کے فورم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ فورم نہ ہوتا تو شاید اسے یہ حق حاصل نہ ہوتا۔ محتسب پنجاب نے بھی یقین دلایا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے یہ فورم آئندہ بھی فوری اور موثر انصاف فراہم کرتا رہے گا۔
