108
بھارت کے معروف اداکار سلمان خان نے بگ باس 19 کی میزبانی کے دوران جذباتی طور پر اعتراف کیا کہ دھرمیندر کی موت کے بعد شو کی میزبانی ان کے لیے انتہائی مشکل ہو گئی۔
سلمان خان نے کہا کہ لیجنڈ اداکار دھرمیندر کے انتقال نے نہ صرف ان کے دل پر گہرا اثر چھوڑا ہے بلکہ ملک، فلم انڈسٹری اور مداحوں کے لیے بھی یہ ایک بڑا صدمہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شو کا شیڈول جاری رکھنا ضروری تھا، مگر ان حالات میں وہ میزبانی کے لیے تیار نہیں تھے۔ جذباتی لہجے میں سلمان خان نے دھرمیندر کے جانے کو ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا۔
دھرمیندر 24 نومبر 2025 کو انتقال کر گئے تھے، جس کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری کے ایک سنہری دور کا اختتام ہو گیا۔
