برطانیہ میں گیس لیکج کا دلخراش واقعہ، دو پاکستانی طلبہ جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ کے شہر سوئنڈن میں گیس لیکج کے باعث دو پاکستانی طلبہ جان کی بازی ہار گئے، جس سے مقامی پاکستانی کمیونٹی شدید غم اور صدمے میں مبتلا ہے۔ واقعہ ایک رہائشی پراپرٹی میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر کاربن مونو آکسائیڈ کے اخراج نے دونوں نوجوانوں کی جان لے لی۔

latest urdu news

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 34 سالہ افضل احمد ستی اور 32 سالہ محمد عثمان مغل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں طلبہ چند ہفتے قبل اسٹوڈنٹ ویزا پر برطانیہ پہنچے تھے اور لندن میں مقیم تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ابتدائی شواہد بتاتے ہیں کہ واقعہ ہیٹنگ سسٹم میں گیس لیکج کے نتیجے میں پیش آیا۔

افضل احمد ستی شادی شدہ اور دو بچوں کے والد تھے، جبکہ محمد عثمان مغل کی شادی کو بھی کچھ عرصہ ہی گزرا تھا۔ دونوں نوجوانوں کا تعلق ضلع راولپنڈی کی تحصیل کوٹلی ستیاں سے تھا۔ لندن کے علاقے الفورڈ میں ان کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی جس میں اہل خانہ سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی ٹیمیں جب جائے وقوعہ پر پہنچیں تو دونوں افراد زندگی کی بازی ہار چکے تھے۔ پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد میتیں پاکستان روانہ کرنے کی تیاری جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter