ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے 45 افراد جاں بحق، 68 زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں 45 افراد جاں بحق اور 68 زخمی ہو چکے ہیں، ریسکیو آپریشنز کے دوران 135 افراد کو بچایا گیا، خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ جانی نقصان رپورٹ ہوا۔

اسلام آباد: ملک بھر میں ہونے والی حالیہ شدید بارشوں نے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے، جس کی تفصیلات نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے جاری کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اب تک بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں ملک بھر میں 45 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں 23 بچے، 10 خواتین اور 12 مرد شامل ہیں۔

latest urdu news

سب سے زیادہ جانی نقصان خیبرپختونخوا میں ہوا، جہاں 21 افراد جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 13، سندھ میں 7 اور بلوچستان میں 4 اموات رپورٹ ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 68 تک پہنچ چکی ہے، جن میں 26 بچے، 16 خواتین اور 26 مرد شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے پنجاب میں 39، سندھ میں 16، خیبرپختونخوا میں 11 اور بلوچستان میں 2 افراد شامل ہیں۔

بارشوں سے مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا، خیبرپختونخوا میں 50 مکانات مکمل تباہ جبکہ 10 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ پنجاب میں 19 گھروں کو نقصان ہوا، جبکہ بلوچستان میں بھی 10 مکانات متاثر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 9 ریسکیو آپریشنز انجام دیے گئے، جن میں خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں ایک ایک آپریشن شامل ہے۔ ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 135 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

یاد رہے کہ مون سون کا یہ سلسلہ ابھی جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور نشیبی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter