اے این ایف کی بڑی کارروائیاں، 416 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 12 ملزمان گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملتان، پشاور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 416.405 کلوگرام منشیات برآمد کیں اور 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا، مقدمات درج۔

کراچی، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ہیں۔ اے این ایف کے ترجمان کے مطابق، مجموعی طور پر سات مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے، جن کے دوران 416.405 کلوگرام منشیات ضبط کی گئی اور 12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

latest urdu news

کارروائیاں ملتان، مندرا، لیاقت پور، قصور، پشاور اور اسلام آباد میں کی گئیں، جہاں منشیات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ضبط کی گئی منشیات میں 400 کلوگرام بھنگ، 10 کلو 800 گرام چرس، 3 کلو ہیروئن، 2 کلو آئس، 355 گرام ایکسٹیسی گولیاں اور 250 گرام ویڈ شامل ہیں۔

اے این ایف کے مطابق، گرفتار افراد کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک، ذرائع اور ممکنہ بین الاقوامی روابط کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا سکیں۔

یاد رہے کہ اے این ایف ملک بھر میں منشیات کی روک تھام کے لیے سرگرمِ عمل ہے اور اس نے حالیہ مہینوں میں متعدد اہم کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات کے بڑے ذخائر برآمد کیے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے انسدادِ منشیات عالمی دن کے موقع پر اے این ایف کی ان کارروائیوں کو ملکی سطح پر سراہا بھی گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter