پاکستانی جارح مزاج بیٹر حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک، شادی کی تصاویر وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی 20 سیریز میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے حسن نواز نے شادی کر لی، لیہ میں ہونے والی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول، دولہا دلہن کے لباس نے توجہ سمیٹ لی۔

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج نوجوان بیٹر حسن نواز رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ ان کی شادی کی تقریبات کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

latest urdu news

میڈیا رپورٹس کے مطابق، حسن نواز کی شادی پنجاب کے ضلع لیہ میں انجام پائی، جہاں ان کے قریبی رشتہ داروں، دوستوں اور کرکٹ حلقوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ شادی کی تقریبات روایتی انداز میں منعقد ہوئیں، جن میں مہندی، بارات اور ولیمہ شامل تھے۔

تصاویر میں حسن نواز کو مختلف تقریبات میں مختلف دلکش روایتی لباسوں میں دیکھا گیا۔ مہندی کے موقع پر انہوں نے دھانی رنگ کا کرتا شلوار اور آف وائٹ کوٹ زیب تن کیا، جبکہ ان کی دلہن نے دھانی رنگ کا خوبصورت لہنگا پہنا۔ بارات کے دن دلہن روایتی سرخ رنگ کے لہنگے میں نظر آئیں، اور ولیمے کی تقریب میں انہوں نے منٹ گرین رنگ کا نفیس عروسی لباس زیب تن کیا۔

شادی کی ان تقریبات میں جہاں قریبی افراد کی خوشیاں عروج پر دکھائی دیں، وہیں سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے حسن نواز کو نئی زندگی کی شروعات پر مبارکباد پیش کی۔ کئی مداحوں نے ان کی جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ حسن نواز نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دھواں دار سنچری اسکور کر کے شہرت حاصل کی تھی، اور وہ اپنی جارحانہ بیٹنگ کے سبب قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے اسٹارز میں شمار کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter