حکومت کاموبائل صارفین کے لیے مفت انٹرنیٹ اور منٹس کا تحفہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں موبائل صارفین کی تعداد 200 ملین تک پہنچنے کی خوشی میں ایک خصوصی پیشکش کا اعلان کیا ہے۔

latest urdu news

اس پیشکش کے تحت تمام موبائل صارفین کو 2 جی بی مفت انٹرنیٹ ڈیٹا اور 200 آن نیٹ منٹس فراہم کیے جائیں گے، جو 24 گھنٹوں کے لیے مؤثر ہوں گے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ آفر 20 جون 2025 کو دستیاب ہوگی، اور اسے حاصل کرنے کے لیے صارفین کسی بھی موبائل نیٹ ورک سے اپنے فون پر #2200* ڈائل کریں گے۔ آفر کا اطلاق ملک بھر کے تمام موبائل نیٹ ورکس پر ہوگا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف صارفین کی تعداد کے تاریخی سنگ میل پر خوشی منانے کے لیے ہے بلکہ صارفین کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش بھی ہے۔ ادارے کے مطابق پاکستان میں اس وقت موبائل صارفین کی تعداد 197.7 ملین ہو چکی ہے، جو ملک کی کل آبادی کا تقریباً 80 فیصد بنتی ہے۔ اسی طرح براڈبینڈ صارفین کی تعداد 150 ملین جبکہ فکسڈ لائن فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 3.75 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

پی ٹی اے نے اس موقع پر اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کے انعقاد کا بھی اعلان کیا ہے، جس میں ٹیلی کام انڈسٹری، موبائل نیٹ ورک آپریٹرز اور ڈیوائس ساز کمپنیوں کے نمائندگان شریک ہوں گے۔ تقریب میں پاکستان میں ڈیجیٹل سروسز، کنیکٹیویٹی اور ٹیکنالوجی کے فروغ سے متعلق مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter