میرب علی نے عاصم اظہر سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور انفلوئنسر میرب علی نے آخرکار اپنے اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان علیحدگی پر خاموشی توڑ دی ہے۔

تین سالہ تعلق کے بعد دونوں کے درمیان پیدا ہونے والے فاصلے اور بریک اپ پر جہاں مداح حیران تھے، وہیں دونوں شخصیات نے طویل عرصے تک اس معاملے پر کوئی کھل کر بات نہیں کی تھی۔

latest urdu news

عاصم اظہر نے کچھ عرصہ قبل انسٹاگرام پر اپنی اور میرب علی کی راہیں جدا ہونے کا اعلان کیا تھا، تاہم علیحدگی کی وجوہات کو دونوں جانب سے ذاتی قرار دے کر خاموشی اختیار کی گئی۔ ان دنوں میرب علی مختلف عوامی تقریبات میں شرکت کرتی رہی ہیں، لیکن مداحوں کی جانب سے مسلسل سوالات کے باوجود انہوں نے اس حساس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

اب، میرب علی نے انسٹاگرام پر اپنی اسٹوریز کے ذریعے پہلی بار اس موضوع پر ردعمل دیا ہے۔ ایک اسٹوری میں انہوں نے لکھا: ’’مجھ سے پوچھا گیا کہ میں اپنی سائیڈ کی کہانی کیوں نہیں سنا رہی؟ تو میرا جواب یہ ہے: اللہ کو میری سچائی کا علم ہے، اور میرے لیے بس یہی کافی ہے۔‘‘ ان کے اس مختصر مگر بامعنی پیغام کو سوشل میڈیا صارفین نے مختلف زاویوں سے دیکھا۔

کچھ مداحوں نے ان کے اس انداز کو وقار اور صبر کی علامت قرار دیا، جب کہ کچھ ناقدین نے کہا کہ مشہور شخصیات کو، جب وہ اپنی ذاتی زندگی سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں، تو پھر جواب دہ بھی بننا پڑتا ہے۔ ایک صارف نے لکھا، ’’یہ کسی کی ذاتی زندگی کا مسئلہ ہے، اس پر اتنی بحث کیوں ہو رہی ہے؟‘‘ جبکہ ایک اور تبصرہ تھا، ’’ایسا لگتا ہے یہ ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش ہے۔‘‘

تاہم، سوشل میڈیا پر بحث و مباحثے کے باوجود میرب علی نے اپنی توجہ مکمل طور پر اپنے کیریئر پر مرکوز کر لی ہے۔ وہ مختلف پروجیکٹس میں مصروف ہیں اور ذاتی و پیشہ ورانہ زندگی کے درمیان توازن پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ مداحوں کی بڑی تعداد ان کے فیصلے اور وقار بھرے رویے کو سراہ رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter