415
گجرات کے تھانہ گلیانہ کی حدود میں واقع گاؤں گوٹریالہ میں جائیداد کے تنازع پر دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں خاتون نے اپنی ساس کو تشدد کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق، ملزمہ رافعہ بیوہ اجمل نے اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ مل کر اپنی ساس ریحانیہ ثر کو بالوں سے پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث وہ زمین پر گر گئیں اور موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
واقعے کا مقدمہ متوفیہ کے شوہر اور ملزمہ کے سسر لیاقت علی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں رافعہ سمیت دو خواتین اور دو مردوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مرد ملزمان کو مشورہ دینے کے الزام میں شاملِ تفتیش کیا گیا ہے۔
پولیس تھانہ گلیانہ نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔