ڈنگہ: بی مارٹ پر مسلح افراد کا حملہ، سیلز مین پر بدترین تشدد، مقدمہ درج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈنگہ: ڈنگہ شہر میں واقع بی مارٹ پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، دکان میں موجود سیلز مین پر وحشیانہ تشدد کیا اور علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا۔

یہ واقعہ 13 جون کی رات ساڑھے 8 بجے پیش آیا، جب محلہ پسوالاں ڈنگہ کے 4 سے 5 نامعلوم مسلح افراد مارٹ میں زبردستی داخل ہوئے، حالانکہ چوکیدار نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق، ملزمان نے اسلحہ لہراتے ہوئے بی مارٹ کے سیلز مین علی عامر (رہائشی موجیانوالہ) پر اچانک حملہ کر دیا۔ ایک مسلح شخص نے پستول کے بٹ سے علی عامر کی آنکھ پر وار کیا، جس سے وہ بری طرح زخمی ہو گیا اور آنکھ سے شدید خون بہنے لگا۔ علی عامر کے شور مچانے پر آس پاس کے لوگ جمع ہو گئے، جس پر ملزمان گالم گلوچ اور سنگین دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ ڈنگہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے، علی عامر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، واقعے کی مختلف زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔

یاد رہے کہ ڈنگہ شہر میں اس نوعیت کے پرتشدد واقعات میں حالیہ دنوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس پر تاجر برادری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے گشت میں اضافہ اور مؤثر تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter