اتوار, 15 جون , 2025

جو اپنی سیٹ نہ جیت سکا، وہ ہمیں لیکچر نہ دے،عظمیٰ بخاری کا حسن مرتضیٰ کو کرارا جواب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے حسن مرتضیٰ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی کارکردگی پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچا رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب خواب نہیں، حقیقت دے رہی ہیں۔

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما پرائیویٹ محفلوں میں خود تسلیم کرتے ہیں کہ مریم نواز کی کارکردگی نے پنجاب میں ان کی سیاست کو نقصان پہنچایا ہے۔

latest urdu news

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز صرف وعدے نہیں کر رہیں، وہ عوام کو ریلیف دے رہی ہیں، عوامی منصوبے مکمل ہو رہے ہیں، اور وزیراعلیٰ پنجاب گزشتہ 16 ماہ سے صرف خواب نہیں، بلکہ خوابوں کو حقیقت میں بدلنے پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما خود بھی حال ہی میں سمبڑیال کے دورے میں گلی گلی مریم نواز کی حکومت کے نتائج دیکھ چکے ہیں۔

انہوں نے حسن مرتضیٰ کی جانب سے پنجاب بجٹ پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "بجٹ تو پیش ہوا ہی نہیں، اور آپ پہلے سے مسترد کرنے لگے ہیں، یہ آپ کی عقل اور شعور کا نمونہ ہے۔” جو شخص اپنی سیٹ تک نہ جیت سکا ہو، وہ ہمیں لیکچر نہ دے۔ اگر کسی کے پاس کچھ دکھانے کو ہو تو ایک سال بھی کافی ہوتا ہے، اور اگر کارکردگی صفر ہو تو 16 سال بھی کم پڑ جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ مریم نواز کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب کارکردگی پر پیپلز پارٹی کی جانب سے مسلسل تنقید سامنے آ رہی ہے، تاہم مسلم لیگ ن کے رہنما اسے سیاسی حسد اور ناکامی کا شاخسانہ قرار دے رہے ہیں۔ یہ سیاسی بیان بازی آئندہ بجٹ سیشن سے قبل ماحول کو مزید گرما سکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter