جنرل ماجد موسوی پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے نئے کمانڈر مقرر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران نے بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی کو پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کا نیا سربراہ تعینات کر دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ تقرری سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے حکم نامے کے تحت کی گئی ہے۔ ماجد موسوی کی یہ تقرری ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب حالیہ اسرائیلی حملوں میں فورس کے سابق کمانڈر جنرل حاجی زادے سمیت 78 ایرانی شہید ہوئے۔

latest urdu news

پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے سابق سربراہ جنرل امیرعلی حاجی زادے ایران کے اعلیٰ عسکری دماغوں میں شمار ہوتے تھے اور ان کی شہادت کو ایران کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔ مہر نیوز ایجنسی کے مطابق وہ طویل عرصے سے ایران کے دفاعی میزائل پروگرام اور ایرو اسپیس حکمتِ عملی کے مرکزی کردار رہے۔

جنرل موسوی کی تقرری کو ایران کی طرف سے ایک مضبوط عسکری پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کے باوجود اپنی دفاعی قیادت کو منظم رکھنے اور جوابی حکمتِ عملی کو برقرار رکھنے کے لیے متحرک ہیں۔

یاد رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی جنگ کی صورت اختیار کر چکی ہے، جس میں دونوں طرف سے شدید فضائی حملے اور میزائل داغے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter