جمعرات, 12 جون , 2025

پنجاب میں دیہی ترقی کا نیا منصوبہ: 2400 ماڈل ویلجز کا قیام، مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پنجاب حکومت نے صوبے کے دیہی علاقوں کی قسمت بدلنے اور انہیں جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے ایک اہم منصوبہ "ماڈل ویلج پروجیکٹ” شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس منصوبے کے تحت پنجاب کے 2400 دیہاتوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل ویلجز میں تبدیل کیا جائے گا۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس اہم منصوبے کی منظوری دے دی ہے، اس منصوبے کی نگرانی اور عملی نفاذ کی ذمہ داری وزیر بلدیات ذیشان رفیق کو سونپی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، اس منصوبے کی مالی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں،لاہور سمیت پنجاب کے 800 دیہاتوں کو ماڈل ویلجز بنانے کے لیے پنجاب حکومت اپنے فنڈز فراہم کرے گی، جبکہ باقی1600 دیہاتوں کے لیے ورلڈ بینک سے مالی معاونت حاصل کی جائے گی، اس منصوبے کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں باقاعدہ فنڈز بھی مختص کیے جائیں گے۔

ماڈل ویلجز میں دستیاب سہولیات:

ذرائع کے مطابق، ان ماڈل ویلجز میں عالمی معیار کے مطابق درج ذیل بنیادی اور جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی:

  • پختہ گلیوں کی تعمیر:دیہاتوں میں پختہ اور معیاری گلیوں کا جال بچھایا جائے گا۔
  • صفائی و ستھرائی اور جدید سینیٹیشن نظام: صفائی کے بہتر انتظامات اور جدید نکاسی آب کا نظام قائم کیا جائے گا۔
  • واٹر سپلائی لائنز اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی: صاف پانی کی فراہمی کے لیے مناسب واٹر سپلائی لائنز بچھائی جائیں گی۔

سٹریٹ لائٹس کی تنصیب: رات کے وقت روشنی کے لیے سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی۔

دیگر بنیادی بلدیاتی سہولیات: اس کے علاوہ دیگر ضروری بلدیاتی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی جو دیہی معیار زندگی کو بہتر بنائیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا اور اس کا ہدف یہ ہے کہ پنجاب کے 60 فیصد سے زائد دیہاتوں کو جدید ماڈل ویلجز میں تبدیل کیا جائے، یہ منصوبہ نہ صرف دیہی علاقوں میں معیارِ زندگی کو بہتر بنائے گا بلکہ مقامی معیشت، صحت و صفائی، اور انفراسٹرکچر کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter