منڈی بہاؤالدین: 8 سالہ بچی کا قتل، ماں قاتل نکلی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

منڈی بہاؤالدین کے علاقے مرادوال میں 8 سالہ بچی کے اندوہناک قتل کا معمہ حل ہو گیا۔

پولیس کے مطابق بچی کو اس کی اپنی ماں نے قتل کیا، اور واقعے کو اغواء کا رنگ دے کر گمراہ کن کہانی گھڑی۔

latest urdu news

تحقیقات کے دوران ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے دوسری شادی کی راہ ہموار کرنے کے لیے اپنی بیٹی کو قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے جرم کے بعد خود ہی بچی کے اغواء کی جھوٹی اطلاع دی تاکہ شک کسی اور پر جائے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ بچی دو روز قبل لاپتہ ہوئی تھی، جس کے بعد اس کی لاش کھیت سے برآمد ہوئی۔

ابتدائی معائنے میں بچی کے سر پر ڈنڈے کے وار کے نشانات پائے گئے ہیں۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ زیادتی سے متعلق حقائق فرانزک رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

یاد رہے کہ 8 سالہ بچی عیدالاضحیٰ پر رشتہ داروں سے ملنے آئی ہوئی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اور شفاف تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

حکام کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے اور جلد مکمل رپورٹ منظر عام پر لائی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter