اتوار, 8 جون , 2025

کولمبیا کے صدارتی امیدوار میگوئل اوریبے پر قاتلانہ حملہ، حالت تشویش ناک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوٹا،کولمبیا کے صدارتی امیدوار میگوئل اوریبے کو ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں شدید زخمی کر دیا گیا ہے۔

کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں دائیں بازو کے اپوزیشن سینیٹر اور آئندہ سال صدارتی انتخابات کے امیدوار میگوئل اوریبے اپنے حمایتیوں سے خطاب کر رہے تھے کہ اچانک نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔

latest urdu news

حملے میں میگوئل اوریبے کو تین گولیاں لگیں جن میں سے2 گولیاں ان کے سر پر تھیں،فوری طور پر انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،پولیس نے واقعے کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

کولمبیا کی حکومت نے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے ملک میں سیاسی تشدد کی بڑھتی ہوئی شدت قرار دیا ہے، کولمبیا کی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تشدد کبھی بھی مسائل کا حل نہیں ہو سکتا اور وہ میگوئل کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب کولمبیا میں آئندہ سال کے صدارتی انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور سیاسی فضا میں کشیدگی بڑھ رہی ہے،ملک میں مختلف سیاسی دھڑوں کے درمیان کشیدگی نے سیاسی استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے، اس واقعے سے یہ خدشات بڑھ گئے ہیں کہ انتخابی مہم کے دوران مزید تشدد کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔

میگوئل اوریبے کی سیاست میں مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی تھی اور وہ کئی اہم موضوعات پر اپنے موقف کی وجہ سے جانے جاتے تھے، ان کا ہدف ملکی مسائل کے حل اور امن و استحکام کی بحالی تھا، حملے کے بعد ملک بھر میں سیاسی رہنماؤں اور عام عوام نے اس دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کی ہے اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے ایک آواز بلند کی ہے۔

حملے کے ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس واقعے کے پیچھے چھپی دیگر سازشوں کا بھی پتا چلایا جا سکے۔ حکومت نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ وہ اس واقعے کی مکمل چھان بین کرے گی اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter