ٹک ٹاک اسٹار کھابے لامے امریکا میں گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

امریکا کے ہیرے ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معروف ٹک ٹاک اسٹار کھابے لامے کو امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا گیا، یہ واقعہ 6 جون کو اس وقت پیش آیا جب اٹلی کے شہری، 25 سالہ کھابے لامے لاس ویگاس پہنچے تو امریکی امیگریشن حکام نے ان کے ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد داخلے کی کوشش پر انہیں حراست میں لے لیا۔

امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے مطابق کھابے لامے ویزا کی شرائط کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، تاہم اسی روز انہیں ’رضاکارانہ واپسی‘ کی اجازت دے کر رہا کر دیا گیا۔

کھابے لامے کا تعلق سینیگال سے ہے، لیکن وہ بچپن میں اٹلی منتقل ہوئے اور 2022 میں اطالوی شہریت حاصل کی، ان کی شہرت کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران سادہ اور مزاحیہ ویڈیوز کے باعث ہوئی، جن میں وہ بغیر کچھ کہے پیچیدہ ٹیوٹوریلز کا مذاق اڑاتے دکھائی دیتے ہیں، ٹک ٹاک پر ان کے فالورز کی تعداد 162 ملین سے تجاوز کر چکی ہے اور وہ یونیسیف کے خیرسگالی سفیر بھی ہیں، فوربز کے مطابق انہوں نے ایک سال میں مختلف برانڈز اور منصوبوں سے 16.5 ملین ڈالر سے زائد کمائے۔

واقعے کے بعد یہ معاملہ اس وقت مزید توجہ کا مرکز بنا جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی کارکن بو لوڈن نے دعویٰ کیا کہ شکایت انہی کی طرف سے کی گئی تھی، اگرچہ اس دعوے کو ابتدا میں سنجیدہ نہیں لیا گیا، لیکن ICE کے سرکاری بیان نے اس کی تصدیق کر دی۔

فی الحال کھابے لامے نے اس گرفتاری پر کوئی سرکاری ردعمل نہیں دیا، تاہم سوشل میڈیا پر ان کے مداح ان کی خیریت اور وضاحت کے منتظر ہیں۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter