اتوار, 8 جون , 2025

جہلم، سوہاوہ اور دینہ میں "ستھرا پنجاب مہم” جاری، سڑکوں کی دھلائی اور صفائی تیز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی خصوصی ہدایت پر "ستھرا پنجاب مہم” کے تحت تحصیل جہلم اور سوہاوہ میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے۔ سڑکوں، چوکوں اور چوراہوں سے قربانی کی آلائشیں اٹھانے کے بعد پانی سے دھلائی کا عمل تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو ایک خوشگوار اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ضلع انتظامیہ کے مطابق، ویسٹ مینجمنٹ ٹیمیں صبح سے رات تک فیلڈ میں متحرک ہیں اور کسی بھی علاقے میں آلائشیں یا کوڑا کرکٹ موجود نہ رہنے دینے کے لیے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ زیرو ویسٹ پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے اور عوام کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔

latest urdu news

اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے عید کے موقع پر تحصیل دینہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صفائی عملے کو ہدایت کی کہ عید کے تینوں دن تمام گلی محلوں، بازاروں، اور عوامی مقامات پر صفائی کو یقینی بنایا جائے اور عوامی شکایات پر فوری ردعمل دیا جائے۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق صوبہ بھر میں "ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت نہ صرف آلائشیں ٹھکانے لگانے بلکہ سڑکوں کو دھونے، عرقِ گلاب کے چھڑکاؤ، اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے، تاکہ عیدالاضحیٰ کے دوران عوام کو بہتر اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter