18
ترکیہ میں عیدالاضحیٰ کے پہلے روز قربانی کے جانوروں کو ذبح کرتے وقت پیش آنے والے حادثات میں 14 ہزار 372 افراد زخمی ہو گئے۔
ترکیہ کے وزیر صحت کے مطابق صرف جمعہ کے دن — جو کہ عید کا پہلا دن تھا — ملک بھر سے ہزاروں افراد مختلف نوعیت کی چوٹیں لگنے کے باعث اسپتالوں میں لائے گئے۔ انقرہ میں 1,049، استنبول میں 753 اور کونیا میں 655 افراد زخمی ہوئے۔
وزیر صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قربانی کے عمل کے دوران غیر ضروری زخمی ہونے سے بچنے کے لیے تجربہ کار اور ماہر قصائیوں کی خدمات حاصل کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی عید کے موقع پر ترکیہ میں قربانی کے دوران پیش آنے والے حادثات میں تقریباً 16 ہزار افراد زخمی ہوئے تھے۔