11
جیکب آباد کے علاقے بابو محلہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں فریج میں گیس ریفلنگ کے دوران سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں مکان کی چھت گر گئی۔
افسوناک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا، پولیس کے مطابق دھماکہ ریفلنگ کے دوران ہوا جس سے مکان کو شدید نقصان پہنچا۔
جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی کا علاج جاری ہے، حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان میں گھریلو سلنڈر دھماکوں کے واقعات اکثر حفاظتی تدابیر نہ اپنانے کے باعث پیش آتے ہیں، جن سے انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا رہا ہے۔