ہفتہ, 7 جون , 2025

ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی سیاست اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل مچ گئی ہے، جب ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کا مطالبہ کر دیا اور ان کی جگہ جے ڈی وینس کو تعینات کرنے کی سفارش کر دی، دونوں شخصیات کے درمیان اختلافات اس حد تک بڑھ گئے کہ مسک کی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز میں 14 فیصد تک کمی واقع ہوئی۔

latest urdu news

ٹرمپ اور مسک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے اثرات ناسا پر بھی مرتب ہوئے، امریکی صدر نے ناسا کی سربراہی کے لیے جیرڈ آئزک مین کی نامزدگی واپس لے لی، جو پہلے مسک کی سفارش پر کی گئی تھی، اب ایلون مسک نے ایک نئی سیاسی جماعت کے قیام پر بھی سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایلون مسک نے دعویٰ کیا کہ وقت آ گیا ہے کہ اہم حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں، ان کے مطابق ایپسٹین اسکینڈل سے متعلق فائلیں صرف اس لیے منظرِ عام پر نہیں آ سکیں کیونکہ ان میں ٹرمپ کا نام شامل ہے، مسک کا کہنا تھا کہ سچ ایک دن ضرور سامنے آئے گا۔

جواب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسک پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک کو بلوں کی بہت سمجھ ہے لیکن یہ نہیں جانتا تھا کہ وہ منشیات لیتا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہیں مسک کی ذہنی حالت پر تشویش ہے اور وہ پہلے ہی اسے انتظامیہ سے الگ ہونے کا حکم دے چکے تھے، سابق صدر نے بیان دیا، یہ ارب پتی شخص پاگل ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ ایلون مسک اور ٹرمپ کے تعلقات کئی مواقع پر اتار چڑھاؤ کا شکار رہے ہیں، ایک وقت میں ٹرمپ نے مسک کی کمپنیوں کو حکومتی فوائد دیے، لیکن حالیہ سیاسی تقسیم نے دونوں شخصیات کو آمنے سامنے لا کھڑا کیا ہے،ایپسٹین اسکینڈل اور اس سے جڑے انکشافات نے اس تنازع کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter