اتوار, 1 جون , 2025

غزہ میں بچوں کی ہلاکتوں پر اسرائیلی سفیر لاجواب، پیئرز مورگن کا سخت انٹرویو وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن :فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے تناظر میں برطانوی صحافی پیئرز مورگن نے اسرائیلی سفیر سے ایک ٹی وی انٹرویو میں سخت سوالات کرتے ہوئے انہیں لاجواب کر دیا، جس کا کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

latest urdu news

انٹرویو کے دوران پیئرز مورگن نے اسرائیلی سفیر سے براہِ راست سوال کیا: "آپ نے کتنے فلسطینی بچوں کو قتل کیا؟” اس سوال پر اسرائیلی سفیر جواب نہ دے سکیں اور صرف اتنا کہہ پائیں: "میرے پاس اس سوال کا جواب نہیں ہے۔”

پیئرز مورگن نے انٹرویو میں مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ اب تک حماس کے 30 ہزار جنگجوؤں کو ہلاک کر چکا ہے، مگر افسوسناک بات یہ ہے کہ ان کے پاس یہ ڈیٹا نہیں کہ غزہ میں کتنے معصوم بچے مارے جا چکے ہیں۔

مورگن نے اسرائیل کی میڈیا پالیسی پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ اسرائیلی حکام نے بین الاقوامی میڈیا کو غزہ میں رپورٹنگ کی اجازت نہیں دی، جس سے حقائق دنیا تک پہنچنے میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پیئرز مورگن، جو ماضی میں اسرائیل کی حمایت کرتے رہے ہیں، اب اپنے موقف میں تبدیلی لا چکے ہیں۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے اسرائیل کو "ظالم ریاست” قرار دیا اور فلسطینیوں کی نسل کشی سے متعلق صحافی مہدی حسن کے مؤقف سے اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا، "میں پہلے اسرائیل پر تنقید سے گریز کرتا رہا، لیکن اب مزید خاموشی ممکن نہیں۔”

غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری اور مسلسل محاصرے کے باعث ہزاروں بچے شہید ہو چکے ہیں، جب کہ سینکڑوں بچے بھوک، فاقہ کشی اور دواؤں کی کمی جیسے سنگین حالات سے دوچار ہیں۔ اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بارہا اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کر چکی ہیں۔

غزہ میں جاری انسانی بحران پر نہ صرف صحافی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں آواز بلند کر رہی ہیں بلکہ عالمی مذہبی رہنما بھی فائر بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حال ہی میں پوپ لیو نے بھی غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے، جس کی تفصیلات اس رپورٹ میں دیکھی جا سکتی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter