آج سورج بیت اللہ کے عین اوپر سے گزرے گا، قبلہ رخ کے تعین کا نادر موقع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج دوپہر سورج بیت اللہ شریف کے بالکل اوپر ہوگا، جو قبلہ رخ کے درست تعین کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق، پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ اس مخصوص وقت پر زمین پر کھڑی کی گئی کوئی بھی عمودی چیزجیسے کہ چھڑیکا سایہ عین مخالف سمت میں پڑے گا، جو قبلہ کے رخ کو واضح طور پر ظاہر کرے گا۔

latest urdu news

یہ ایک نادر قدرتی مظہر ہے جو سال میں صرف دو بار رونما ہوتا ہے، اور آج کے بعد اگلی بار 16 جولائی کو سورج اسی زاویے پر بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا۔

قبلہ رخ معلوم کرنے کا آسان طریقہ:

  • دوپہر 2:18 پر زمین پر ایک سیدھی چھڑی عمودی انداز میں نصب کریں۔
  • چھڑی کا جو سایہ بنے گا، وہ بیت اللہ کے بالکل مخالف سمت میں ہوگا۔
  • سایے کے مخالف سمت قبلہ کی سمت ہوگی، جس کی نشاندہی کر کے آپ قبلہ رخ متعین کر سکتے ہیں۔

یہ طریقہ ایسے افراد کے لیے خاص طور پر مفید ہے جو کسی بھی جدید آلات کے بغیر قبلہ رخ معلوم کرنا چاہتے ہیں، جیسے دور دراز علاقوں یا نئے تعمیر شدہ گھروں میں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter