ہفتہ, 7 جون , 2025

شیخوپورہ: پیپر مل کے پلپ کنویں میں دم گھٹنے سے 4 مزدور جاں بحق، 5 بے ہوش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ کے نواحی علاقے خانپور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک پیپر مل کے پلپ والے کنویں میں امونیا گیس کے باعث 4 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے جبکہ 5 مزدور بے ہوش ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک مزدور پلپ کے کنویں میں گر گیا، جسے بچانے کے لیے مزید سات مزدور کنویں میں اترے۔ تاہم کنویں میں موجود زہریلی امونیا گیس کے باعث تین مزدور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ چوتھا مزدور اسپتال میں دم توڑ گیا۔

latest urdu news

ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دیگر مزدوروں کو کنویں سے نکالا، جن میں سے دو کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا، جبکہ دو مزدور تاحال اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ عباس، 30 سالہ علی حیدر، 24 سالہ شعیب اور 19 سالہ بلال شامل ہیں۔ واقعے کے بعد پیپر مل میں کام بند کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

حکام نے صنعتی حفاظتی اقدامات پر عمل نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ واقعے کی مکمل انکوائری کی جائے گی تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter