اسرائیلی تحویل سے مشتاق احمد کی رہائی، اسحاق ڈار کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیلی حراست سے رہا کر دیا گیا ہے اور انہیں محفوظ طریقے سے وطن واپس بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رہائی ایک اہم سفارتی کامیابی ہے۔

latest urdu news

اسحاق ڈار کے مطابق مشتاق احمد خان کو اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ غزہ جانے والے امدادی فلوٹیلا کا حصہ تھے۔ انہوں نے اس گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے ان کی رہائی کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں کیں۔

وزیر خارجہ نے اس معاملے میں تعاون پر یونانی حکام اور ایتھنز میں پاکستانی سفارت خانے کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے رہائی کے عمل میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے ترک قیادت کی معاونت کو بھی سراہا، جن کی مدد سے مشتاق احمد خان کی استنبول منتقلی ممکن ہوئی۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے نئی سیاسی جماعت ’پاکستان رائٹس موومنٹ‘ کا اعلان کر دیا

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ اور دیگر سفارتی اہلکاروں کی مسلسل کوششوں کے باعث یہ پیش رفت ممکن ہوئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مشتاق احمد خان کو ترکیہ کے راستے پاکستان روانہ کر دیا گیا ہے اور ان کی جلد وطن واپسی متوقع ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter