بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا، اس بار بھارت میں گھس کر مارا، عطا اللہ تارڑ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی حملوں کے مقابلے میں پاکستان کو نہ ہونے کے برابر نقصان ہوا، ہم نے حملے میں پہل نہیں کی، لیکن اس بار دشمن کو اُس کے گھر میں جا کر منہ توڑ جواب دیا۔

latest urdu news

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بھارت کے حالیہ حملے کو "بزدلانہ کارروائی” قرار دیا اور کہا کہ پاکستان نے پہلے بھارت کے 5 رافیل طیارے مار گرائے اور پھر ان کے ڈرونز کو بھی تباہ کر دیا۔

عطا تارڑ کے مطابق دشمن کی متعدد فوجی چوکیاں اور فضائی اڈے مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے چہرے مرجھائے ہوئے ہیں، ان کی آوازوں میں لرزش ہے اور ان کا مورال مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں شدید نقصان اٹھانا پڑا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا، لیکن اس بار بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے باعث دنیا نے ہمارے مؤقف کو سنا، جبکہ بھارتی میڈیا کی بڑھکیں اب خاموش ہو چکی ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نےمزید کہا کہ بھارت کے پائلٹس میں مہارت نہیں، اور نہ ہی ان کے ڈرونز کوئی قابل ذکر کامیابی حاصل کر سکے، افواج پاکستان نے ہر محاذ پر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter