ترکیہ و عمان کے سفیروں کی ایڈمرل سے اہم دفاعی ملاقاتیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترکیہ اور عمان کے سفراء نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

latest urdu news

ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز سمیت پاک بحریہ کے کلیدی اقدامات سے آگاہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں سفیروں نے بحری سلامتی اور علاقائی استحکام کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا اور اس کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور برادر ممالک کے مابین دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترکیہ اور عمان کے سفیروں کے حالیہ دورے سے نہ صرف باہمی تعلقات کو فروغ ملے گا بلکہ افواج کے درمیان تعاون بھی مزید مضبوط ہو گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter