205
کراچی،صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے باعث انہیں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
ڈاکٹر عاصم کے مطابق صدر مملکت انفیکشنز ڈیزیز کے ماہرین کی نگرانی میں ہیں اور ان سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر کے مختلف طبی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور ان کی صحت کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز پہلے طبیعت ناساز ہونے پر آصف علی زرداری کو نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
