آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے، آمین۔
وزیراعظم کا اظہارِ تعزیت
وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوگوار خاندان کے غم میں شریک ہیں، انہوں نے مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔
مولانا فضل الرحمان کی تعزیت
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ماں جیسی شفیق ہستی کا بچھڑنا بہت بڑا صدمہ ہے،انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، انہیں اعلیٰ علیین میں جگہ عطا کرے اور جنرل عاصم منیر و اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔
دیگر شخصیات کا اظہارِ افسوس
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بھی جنرل عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
