1 سال میں 2 رمضان المبارک کیسے ؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور ،دنیا بھر میں مسلمان ان دنوں رمضان المبارک کی تیاریوں میں مصروف ہیں لیکن چند سالوں کے بعد دنیا بھر میں مسلمان1 سال میں 2بار ماہِ مقدس کو خوش آمدید کہہ سکیں گے۔

مستقل کے چند سالوں میں ایسا ہونے جارہا ہے جب دنیا بھر میں مسلمان ایک بارپھر سال میں 2 مرتبہ ماہِ رمضان کو پا کر خوب نیکیاں سمیٹیں گے۔

ایسے دلچسپ لمحےہر 33 سال بعد نصیب ہوتے ہیں،فلکیاتی حساب کے مطابق 2030ءمیں دنیا بھر میں مسلمان 2 مرتبہ رمضان المبارک کا استقبال کریں گے،پہلے رمضان کا آغاز 4 جنوری 2030ء اور دوسرے رمضان کا آغاز 26 دسمبر 2030ء کو ہونے کا قومی امکان ہے۔

اس طرح 2030ء میں دنیا بھر کے مسلمان1 سال میں 36 روزے رکھیں گے۔

اس سے پہلے ایک عیسوی سال کے اندر 2 مرتبہ رمضان المبارک کی آمد آخری مرتبہ 1997ءمیں ہوئی تھی اور اب پھر 2030ءکے بعد ایسا دوبارہ 2063ءسے پہلے ممکن نہیں ۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter