اسلاموفوبیا امریکا میں مسلم کمیونٹی کیلئے سنگین خطرہ ہے: ظہران ممدانی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں اسلامی مرکز پر فائرنگ کے واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا پورے امریکا میں مسلم کمیونٹی کیلئے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سان ڈیاگو کے اسلامی مرکز میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ حملہ آوروں نے بعد ازاں خودکشی کرلی۔ پولیس نے واقعے کو نفرت پر مبنی جرم قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مشتبہ حملہ آوروں نے فائرنگ سے قبل مختلف تحریری مواد میں نسلی برتری کے خیالات کا اظہار کیا اور ہتھیار اپنے اہل خانہ کے گھر سے حاصل کیے۔

او آئی سی اجلاس: فلسطین، کشمیر اور اسلاموفوبیا پر دوٹوک مؤقف

ظہران ممدانی نے کہا کہ اس طرح کے واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ اسلاموفوبیا ایک حقیقی اور بڑھتا ہوا خطرہ ہے، جس کا مقابلہ اجتماعی طور پر کرنا ہوگا۔ انہوں نے امریکی شہریوں پر زور دیا کہ وہ نفرت اور خوف کی سیاست کے خلاف متحد ہو کر کھڑے ہوں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter