مکہ مکرمہ میں باران رحمت، مسجد الحرام میں بارش کے دوران عمرہ زائرین کا طواف کعبہ جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ مکہ مکرمہ اور دارالحکومت ریاض میں ہونے والی تیز بارش کے باعث کئی علاقوں میں جل تھل ایک ہوگیا۔

latest urdu news

مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں بھی باران رحمت خوب برسی جس کے دوران عمرہ زائرین نے طوافِ کعبہ جاری رکھا اور بارش برسنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

مکہ مکرمہ میں بارش کے بعد موسم میں نمایاں بہتری آئی، جبکہ ریاض میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہونے والی موسلادھار بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔

بارش کے باعث سڑکوں اور شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا، شہریوں نے خوشگوار موسم سے لطف اٹھایا۔ مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔

سعودی عرب کے کئی شہروں پر حوثی ڈرون حملوں کا خدشہ،مکہ مکرمہ سمیت مختلف شہروں میں ہنگامی انتباہ جاری

سعودی حکام کی جانب سے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو بارش کے دوران احتیاط برتنے اور نشیبی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter