131
چینی کینیڈین مبصر پروفیسر یینگ جیانگ نے امریکا اور اسرائیل کی ایران پر مسلط کردہ جنگ کاموازنہ یوکرین جنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جنگ بھی کافی طویل ہوگی۔
پروفیسر یینگ جیانگ نے کہا کہ فریقوں میں سے کوئی بھی ہار نہیں مانے گا، اس کے عالمی معیشت پر بھی بہت ڈرامائی اثرات مرتب ہوں گے، فوڈ راشننگ کی بھی نوبت آسکتی ہے۔
امریکی صحافی و میزبان ٹکر کارلسن کو انٹرویو میں پروفیسر یینگ جیانگ نے امکان ظاہر کیا کہ خطے کے دیگر ممالک کو بھی اس جنگ میں شامل ہونا پڑے گا۔
