عراقی سرزمین سے سعودی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے،ڈرون حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے، ریاض اور مدینہ میں پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا۔

latest urdu news

سعودی وزارت خارجہ کےمطابق ڈرون حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے،ریاض اور مدینہ میں پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا۔

سعودی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ تنصیبات کے تحفظ کے لیےضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں،تاہم عراقی وزیراعظم نے سعودی عرب سے جوابی کارروائی نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

عراقی وزیراعظم نےتصدیق کرتے ہوئےکہا ہےکہ حملے کےلیےعراقی سرزمین استعمال ہوئی،انہوں نے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو برطرف کرتے ہوئےایران سے منسلک شلمچہ سرحد بند کرنے کا اعلان کردیا۔

سعودی عرب کا حوثیوں کے خلاف بڑے فوجی آپریشن پرغور، امریکی میڈیا کا دعوی

عراقی حکومت نے سعودی عرب کی جانب سے جوابی کارروائی مؤخر کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی سلامتی اور استحکام کو نشانہ بنانے والا کوئی بھی حملہ قابل قبول نہیں۔

عراقی وزیرِ خارجہ فوادحسین نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سےٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں وزرائےخارجہ نےخطے کی تازہ ترین صورتحال پرتبادلہ خیال کیا،رابطے،تعاون اورمشاورت جاری رکھنے زور دیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter