ایران میں اسرائیل کیلئے کام کرنیوالے 12 افراد زیر حراست

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران، اسرائیل کیساتھ مل کر کام کرنیوالے 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایران کی پاسداران انقلاب کی جانب سے اسرائیل کیساتھ مل کر کام کرنے والے 12 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ذرائع پاسداران انقلاب کی جانب سے 12 جاسوسوں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے یہ بتایا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے تمام افراد دشمن ملک اسرائیل کے لیے کام کرتے تھے۔

ذرائع پاسداران انقلاب نے یہ نہیں بتایا کہ یہ گرفتاریاں کب اور کہاں سے کی گئیں اور نہ ہی زیر حراست افراد کی شناخت ظاہر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل ایران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ سمیت کئی بڑی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے، اسرائیل ایران میں اس طرز کی کارروائیاں مقامی افراد کی معاونت سے کرتا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter