شعیب شاہین کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی گئی۔

جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ ارباب محمد طاہر کی جانب سے کیس کی سماعت کی گئی، رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوئے۔

latest urdu news

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ میرا نام پہلے پی این آئی ایل میں ڈالا گیا تھا، عدالتی حکم پر ایف آئی اے نے لسٹ سے میرا نام نکال دیا، سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے میرا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں دوبارہ ڈالا گیا۔

اس پر نمائندہ ایف آئی اے کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ہماری طرف سے شعیب شاہین کا نام کسی لسٹ میں نہیں۔

نمائندہ پاسپورٹ آفس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شعیب شاہین کا نام غلطی سے لسٹ میں ڈالا گیا تھا جو اب کلیئر کردیا گیا ہے، شعیب شاہین کا پاسپورٹ ایکٹو کردیا گیا ہے، غلطی پر معافی چاہتے ہیں۔

جسٹس ارباب محمد طاہر کی جانب سے ریمارکس میں کہا گیا کہ اگر نام دوبارہ کسی لسٹ میں ڈالا گیا تو توہین عدالت ہوگی۔

اسکے بعد عدالت کی جانب سے رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین کا نام سفری پابندی کی فہرست میں ڈالنے کیخلاف کیس کی سماعت 13 جنوری تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

latest breaking news in urdu