امید ہے کہ ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، محمد رضوان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈربن، کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد رضوان کا کہنا ہے کہ نیا چیلنج ہے، امید ہے جیسے ٹیم نے آسٹریلیا اور زمبابوے میں پرفارم کیا یہاں بھی پرفارم کرے گی۔

پریس کانفرنس کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نئے کھلاڑیوں میں کافی ٹیلنٹ ہے، ہر کھلاڑی کو اپنے رول کا پتا ہے۔

latest urdu news

محمد رضوان کا کہنا ہے کہ اوورسیز سیریز ہمیشہ مشکل ہوتی ہے، چیمپئنز ٹرافی کے لیے اچھی ٹیم بنائیں گے۔

فخر زمان بارے سوال کے جواب میں محمد رضوان کا کہنا تھا کہ فخر زمان میچ ونر کھلاڑی ہے، وہ بیمار ہیں، پی سی بی نے میڈیکل سٹاف کو فخر زمان کی اچھی دیکھ بھال کا کہا ہے۔

دوسری جانب سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دیدیا۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران ٹیسٹ کرکٹر سرفراز احمد نے اپنی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اپنے کیریئر کے حوالے سے مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب کچھ باقی نہیں رہا۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ کس چیز کا انتظار کررہے ہیں اور یہ جلد ہی ہوجائے گا۔

frontpage hit counter